منگل 10 نومبر 2026 - 11:57
حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت، فضائل و مظلومیت پر جامعہ جعفریہ جنڈ میں عشرۂ فاطمیہ کی مجالسِ عزا جاری

حوزہ/ جامعہ جعفریہ جنڈ، ضلع اٹک میں ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عشرۂ فاطمیہ کی مجالسِ عزاء عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عشرۂ فاطمیہ کی پہلی پانچ مجالس سے حجۃ الاسلام مولانا نور ہاشم فاضلِ قم نے خطاب کیا، جن میں دخترِ رسولؐ کی سیرت و کردار، فضائل و مناقب اور مظلومیت کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ، ضلع اٹک میں ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عشرۂ فاطمیہ کی مجالسِ عزاء عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عشرۂ فاطمیہ کی پہلی پانچ مجالس سے حجۃ الاسلام مولانا نور ہاشم فاضلِ قم نے خطاب کیا، جن میں دخترِ رسولؐ کی سیرت و کردار، فضائل و مناقب اور مظلومیت کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا گیا۔

حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت، فضائل و مظلومیت پر جامعہ جعفریہ جنڈ میں عشرۂ فاطمیہ کی مجالسِ عزا جاری

حجۃ الاسلام مولانا نور ہاشم فاضلِ قم نے اپنے علمی، تحقیقی اور مؤثر اندازِ خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و منزلت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سیدۂ کونینؑ کی شخصیت نہ صرف خواتین، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک کامل نمونۂ عمل ہے۔ آپؑ کی مختصر مگر بابرکت زندگی عبادت، تقویٰ، حیا، صبر، ایثار، حق گوئی، شجاعت اور دین سے وفاداری کے بے مثال پہلوؤں سے عبارت ہے۔

مجالس کے دوران رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت و وابستگی، آپؑ کے مقام و مرتبے اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام سے تعلق کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مولانا نور ہاشم نے اس امر پر زور دیا کہ سیدۂ طاہرہؑ کی سیرت کا حقیقی پیغام محض ذکرِ فضائل اور بیانِ مصائب تک محدود نہیں، بلکہ آپؑ کے کردار و تعلیمات اور حق و صداقت کی راہ میں ثابت قدمی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

ان مجالس میں ولایت و امامت کے موضوع کو بھی خصوصی اہمیت حاصل رہی۔

مولانا نور ہاشم فاضلِ قم نے واضح کیا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں ولایت سے وابستگی کو بنیادی حیثیت حاصل تھی اور آپؑ نے اپنے طرزِ عمل سے امت کو حق کی معرفت اور اس کے ساتھ وفاداری کا درس دیا۔

مجالس کے اختتام پر جب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے گئے تو فضا سوگوار ہوگئی۔ مومنین نے گریہ و ماتم کے ذریعے بنتِ رسولؐ کی مظلومیت پر اپنے غم و عقیدت کا اظہار کیا۔ مجالس میں شریک عزاداران نے بارگاہِ سیدۂ کونینؑ میں عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ بیت علیہم السلام سے اپنی محبت و وابستگی کے عہد کی تجدید کی۔

جامعہ جعفریہ جنڈ، ضلع اٹک میں عشرۂ فاطمیہ کی پہلی پانچ مجالس مولانا نور ہاشم فاضلِ قم کے علمی و فکری خطابات اور ذکرِ مصائبِ سیدۂ کونینؑ کے باعث نہایت مؤثر اور روح پرور رہیں۔ ان مجالس نے مومنین میں معرفتِ فاطمہؑ، پیغامِ ولایت اور سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے وابستگی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha